ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڑیشہ میں پانچ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو کوڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا

اڑیشہ میں پانچ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو کوڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا

Mon, 01 Mar 2021 11:31:35    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم مارچ  (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر اڑیشہ حکومت نے کوویڈ ٹیسٹ کو پانچ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی قرار دیا ہے۔ ان میں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، کیرالہ ، پنجاب اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔

اڑیشہ کے وزیر صحت نبا کشور داس نے کہا کہ ان پانچ ریاستوں سے آنے والے تمام مسافروں کو کوڈ کی اسکریننگ ٹیسٹ اڈیشہ ہوائی اڈے پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسافر کو اسکریننگ کے دوران کورونا کی علامات پائی گئیں تو انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جن مسافروں کی مثبت رپورٹ ہوگی وہ قرنطین میں رکھے جائیں گے۔ہفتے کے روز اڈیشہ کے 21 اضلاع سے کورونا کے 86 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 56 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر 334519 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے 673 فعال کیسزہیں۔


Share: